برلن( اے ایف پی) ائیر کرافٹ لیزنگ کمپنی ایس ایم بی سی ایوی ایشن نے ائیر بس سے پینسٹھ طیارے خریدنے کے لیے 7.4 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے ۔ ایس ایم بی سی ایوی ایشن دنیا کی بڑی ائیر کرافٹ کمپنی ہے جس نے چوالیس ممالک میں نوے کمپنیوں کو طیارے لیز پر دے رکھے ہیں۔