رینالہ خورد (تحصیل رپورٹر) ایس ای فورتھ سرکل مہر اﷲ یار خان نے ایکسین آفس میں گذشتہ روز کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ کھلی کچہری میں درجنوں واپڈا صارفین نے اپنی اپنی شکایات کیلئے تحریری درخواستیں پیش کیں جن کے حل کیلئے ایس ای مہر اﷲ یار خان نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے انتہائی پیچیدہ مسائل کیلئے انہوں نے متعلقہ آفیسرز کو ہدایات جاری کیں کہ ان مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای مہر اﷲ یار نے کہاکہ سرکل بھر میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیاہے اس سلسلے میں ہر ہفتہ والے دن اوکاڑہ سرکل کی کسی بھی ڈویژن میں باقاعدہ تشہیر کے بعد کھلی کچہری باقاعدگی سے لگائی جائے گی۔