مکرمی ! پنجاب بھر کے اساتذہ اپنے جائز مطالبات کیلئے ہفتوں سے سراپا احتجاج رہے۔ حکومت صوبے کے ہزاروں سکولوں کو نجی اداروں کے حوالے کرنا چاہتی ہے اگر ان اداروں کو پرائیوٹ کیا گیا تو ملک میں افراتفری اورغربت میں زیادتی کا سسب بنے گا۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت لیو انکیشمنٹ اور پنشن ختم کرنا چاہتی ہے جو ملازمین کے ساتھ ظلم ہے۔ سرکار تو سرکار ہوتی ہے جو اپنی عوام اورملازمین کاخیال رکھتی ہے مگر پتہ نہیں کون لوگ پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔ بہتر ہو گا ہے پنجاب کی نگران حکومت اپنے آئینی اختیار سے تجاوز کرنے سے اجتناب کرے اور گرفتار اساتذہ اور سرکاری ملازمین کو فل فور رہا کیا جائے، ٹیچرز کی پینشن،سرکاری ملازمین کی لیوانکیشمنٹ میں کٹوٹی کا فیصلہ فوراوآپس لیا جائے اور اساتذہ پر تشدد،غیر قانونی گرفتاریاں بند کی جائیں۔ حکومت اپنے اساتذہ کرام کا اخترام کرے اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔ ہم حکومت پاکستان،جناب چیف جسٹس صاحب اور افواج پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کو اپنے اساتذہ کی نظر سے دیکھے کر حل کریں۔ ( نصیر یوسف وہرہ)