اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے نومنتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے اوربطور وزیر اعظم انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم تھریسامے نے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ،انہوں نے کہاکہ پاک برطانیہ تعلقات میں مزید تحریک اور سرگرمی لانے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کیساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلئے بھی تیار ہیں، نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے ، نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی وزیر اعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے ،منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے بیرونی حکومتوں خصوصاً برطانیہ کیساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں، اس موقع پربرطانوی وزیر اعظم نے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کے خیالات سے مکمل اتفاق کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر مشترکہ اقدامات اٹھانے کو تیار ہیں ۔ادھرچینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دے گی ، دو طرفہ باہمی تعلقات میں تعاون میں اضافہ کیا جائے گا، عمران خان کے نام اپنے پیغام میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ میں پاک چائنہ تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے آپ کے خیال کی قدرکرتا ہوں اور آپ کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کا متمنی ہوں ۔ برطانیہ اور چین