لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے )احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت مزید کاروائی کے لیے 19 جون تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ دیگر ملزمان پیش ہوئے ، نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد کر رکھاہے ۔ احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے قبضہ مافیا کا ساتھ دینے والے پٹواری ملزم رانا سجوار کو 13 جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ملزم کو دوبارہ 13 جون کو پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہ آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔