سڈنی (اے ایف پی) اینگلو آسٹریلین مائننگ و پٹرولیم کمپنی ’’ بی ایچ پی ‘‘ نے کہا ہے کہ کاروباری سال 2018-19 ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس کا منافع 3.73 ارب امریکی ڈالر رہا جو2017-18 ء کے اسی عرصے سے 8 فیصد کم ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری ششماہی رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر 2018ء کے دوران کمپنی کا منافع 3.73 ارب ڈالر رہا جبکہ 2017 ء کے اسی عرصے کے دوران اسے 4.05 ارب ڈالر منافع ہوا تھا۔