لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک روزہ میچوں پر مشتمل پاکستان کپ میں ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں شرجیل خان کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت سندھ نے خیبر پختونخوا کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ اوپنر نے 136 گیندوں پر 19 چوکوں اور 14 چھکوں کی بدولت 206رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شاہنواز دھانی نے 64 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو 66 رنز سے ہرادیا۔240 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم 39.2 اوورز میں 173 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔