ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق 15 اکتوبر2019تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 44لاکھ 40ہزار263گانٹھ کپاس آئی۔ 15 اکتوبر2018تک60 لاکھ44ہزار194گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16لاکھ 3ہزار931گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے ۔ کمی کی شرح 26.54فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 20لاکھ 49ہزار933گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 31 لاکھ 23 ہزار 696گانٹھ کپاس سے 10 لاکھ 73 ہزار 763گانٹھ کم ہے ۔ پنجاب میں کمی کی شرح34.37 فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 23لاکھ 90ہزار 330گانٹھکپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال 29لاکھ 20ہزار498گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 18.15فیصد رہی۔ 15 اکتوبر2019تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 36 لاکھ 3ہزار898گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 738 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔