لاہور( آن لائن ))کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن سعید خان نے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہو گی ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہنر سیکھنے والے افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے آسان اقساط پر بلا سود قرضوں کا اجراء کر ے ، حکومت کارپٹ انڈسٹری کی سرپرستی کر کے دیہاتوں میں گھرکی دہلیز پر روزگا ر فراہم کر سکتی ہے جس سے شہروں کی جانب نقل مکانی کو بھی روکا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سعید خان نے کہا کہ ہر سال تقریباً دس لاکھ نوجوان روزگار کے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں اور حکومت کے لئے اتنی بڑ ی تعداد کو پبلک سیکٹر میں نوکریاں فراہم کرنا ایک مشکل کام ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ ہنر سکھانے والے اداروں کی مکمل سرپرستی کرتے ہوئے ان کی مالی معاونت اورسہولیات فراہم کرے۔