اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ،این این آئی) اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد میں آنے والے زلزلے کی ریکٹرسکیل پرشدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 209 کلومیٹر تھی،مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، تاہم کہیں بھی کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔