وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی رانا نثار احمد اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا، صدر بار فیاض خان لکھویرانے جو ڈیشل کمپلیکس وہاڑی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس مو قع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی رانا نثار احمد نے کہا ہے کہ درخت لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے اس مہم میں ہر پا کستانی کوبڑھ چڑھ حصہ لینا چا ہیے ۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آلودگی کے خاتمے میں درخت اہم کر دار ادا کر تے ہیں اور ہما ری فضا کو صاف رکھتے ہیں۔ اس مو قع پر سینئر سول ججز میاں شاہد جاوید، نعیم بخش، عبد الرحمن ورائچ اور چودھری محمد شہزاد انور نے بھی پودے لگائے ۔