منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نئے پاکستان کے حکمرانوں نے بھی پرانے پاکستان کی تعلیم دشمن پالیسیاں اپنانی شروع کر دی ہیں جس سے تبدیلی کو ووٹ دینے والے اساتذہ اور عوام پریشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ذوالفقار علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پی ٹی یو کے رہنما راجہ ذوالفقار علی نے کہا کہ نئی حکومت نے ون کلاس، ون ٹیچر کی پالیسی کا اعلان کیا تھا لیکن پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر سابقہ حکومت کی ریشنلائزیشن پالیسی کا اعلان کر کے سکولوں میں 40طلبا پر ایک ٹیچر کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جو تعلیم دشمن پالیسی ہے۔