اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)سابق صدرآصف زرداری سے بیٹی آصفہ زرداری نے ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق فارو ق ایچ نائیک اورلطیف کھوسہ بھی ملاقات میں موجودتھے ،آصف زرداری سے بیٹی اوروکلا کی ملاقات 3گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی،ملاقات میں قانونی و سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع پمزہسپتال کے مطابق میڈیکل بورڈکی تجویزپرآصف زرداری کا ایم آئی آرٹیسٹ کیاگیا۔