ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے نمبر 7 کی جرسی پہننے کی وجہ بتادی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس دھونی نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے شروع میں سوچا کہ 7 میرے لیے اور ان سب کے لیے ایک خوش قسمت نمبر ہے لیکن میں نے اس نمبر کا انتخاب ایک بہت ہی سادہ وجہ سے کیا۔ایم ایس دھونی نے کہا کہ میں 7 جولائی کو پیدا ہوا تھا، اس لیے یہ 7ویں مہینے کا 7 واں دن ہے اور اسی وجہ سے میں نے 7 نمبر کی جرسی کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کیرئیر کی شروعات میںسوچا کہ میں اپنی تاریخ پیدائش کو لکی نمبر کے طور پر استعمال کروں گا۔