لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے چیئرمین ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل ظفر سے ملاقات میں کہا ہے کہ سیاحت کی صنعت پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالر کا فائدہ، حکومت کو وافر ریونیو دے اور وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرسکتی ہے لہذا عالمی سطح پر اس شعبے کی بھرپور مارکیٹنگ کی جائے ، ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب لاہور چیمبر میں اپنا ڈیسک قائم کرے تاکہ باہمی اشتراک سے سیاحت کی صنعت کو آگے بڑھایا جاسکے ۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین حارث عتیق، عاقب آصف، واصف یوسف اورفیاض حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل ظفر نے کہا کہ نجی شعبے کو سیاحت میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے کیونکہ اس میں منافع کی شرح بہت زیادہ ہے ، لاہور چیمبر سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔