پشاور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اے این پی کی بڑی وکٹ اڑا دی ۔بلور خاندان کے اہم سیاسی اور کاروباری شخصیت غضنفر بلور باقاعدہ طور پر عمران خان کے کھلاڑی بن گئے ، پشاور پریس کلب میں صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے غضنفر بلور کا کہنا تھا کہ پی آئی میں شمولیت کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے ،غلام بلور میرے لئے والد کی طرح ہیں اور رہیں گے ، عمران خان ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کیلئے کام کرونگا، وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش نے غضنفر بلور کی شمولیت کو حکومت پر عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیااورکہا کہ خیبرپختونخوا کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔