شکارپور،کراچی،اسلام آباد (نامہ نگار،سٹاف رپورٹر،وقائع نگار خصوصی) شکارپورپولیس نے بم دھماکوں میں ملوث انتہائی مطلوب 2 دہشت گردوں کومقابلے میں ہلاک کر دیا۔ کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گردوں حفیظ پندرانی اورامیرعبداﷲ بروہی کوعدالت سزائے بھی سناچکی تھی۔آئی جی سندھ نے کامیاب کارروائی پرپولیس پارٹی کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کااعلان کیاہے ۔مارے جانے والے دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 2 کروڑروپے مقررتھی۔ دہشتگردوں سے 4 ہینڈ گرنیڈ،2کلاشنکوفیں اور2ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ۔ حساس اداروں کی نشاندہی پر شکارپور پولیس نے بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں کارروائی کرکے فائرنگ کے تبادلے میں دونوں کو ہلاک کردیا۔ دہشتگرد حفیظ پندرانی2015ئمیں شکارپورامام بارگاہ میں بم دھماکے ، ماڑی درگاہ کے گدی نشین معروف بزرگ حاجن شاہ ماڑی والے پرخودکش حملے اورسہیون میں شہباز قلندرؒکی درگاہ پرخودکش حملے کاماسٹرمائنڈ اورسہولت کارحفیظ پندرانی بتایا گیاہے ۔ 2015ئمیں شکارپورامام بارگاہ میں بم دھماکے میں میں 65 افراد شہید اور70زخمی ہوئے تھے ۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سندھ پولیس اور دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور اہلکاروں کو شاباش اور مبارکباد دی ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ دہشتگرد ناسور ہیں انہیں کسی صورت میں معاف نہ کیا جائے ۔دہشتگرد عبداﷲ بروہی کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔