اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر کا عہدہ چھوڑنے والے طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہتحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا۔چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میڈیا کے دل میں جو آتا ہے ، چلا دیتے ہیں، کس نے اطلاع دی پارٹی سے ناراض ہوں۔صحافی نے سوال کیا کہ فرخ حبیب نے ٹویٹ میں کہا کہ طارق چیمہ دوریاں پیدا کر رہے تھے ، اس پر جواب دیتے ہوئے ق لیگی رہنما نے کہامیں نے فرخ حبیب سے مشورہ کیا ہو گا، اس کو ناراضگی کا پتہ ہو گا، کل کا استعفی دیدیا ہے ، واپس نہیں لوں گا۔انہوں نے مزید کہا عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا، شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے کسی رہنما سے کوئی ملاقات نہیں، ق لیگ میں ہوں، چودھری صاحب کیساتھ اور انکا ورکر ہوں۔