لند ن (این این آئی)ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کار کا بہترین موقع ہے ،اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں،سینیٹ آف پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔ہفتہ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی ولا نے پاک برطانیہ انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کار کا بہترین موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاک برطانیہ سرمایہ کاری کانفرنس سے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئی راہیں کھلی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد غیر ملکی سرمایہ کار براہ راست صوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے صوبائی سطح پر بورڈ آف انوسٹمنٹ قائم کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری ایک انتہائی حساس شعبہ ہے ۔ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحقیق کے بعد سرمایہ کاری کرنی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ نقصان سے بچنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دیکھ بھال کے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔