نیویارک(این این آئی ) فیس بک نے آئندہ سال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کردیا ،فیس بک اور بینک آف انگلینڈ کے درمیان ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے جانے سے متعلق مذاکرات ہوئے ہیں ، اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے آئندہ سال تک اس کرنسی کو متعارف کرایا جائے گا، فیس بک کی اس ڈیجیٹل کرنسی کو ’گلوبل کوائن‘ کا نام دیا جائے گا جسے عالمی سطح پر کاروبار کے لیے قابل قبول کرنسیوں کے عوض خریدا جا سکے گا، منصوبے کے تحت گلوبل کوائن کو خریدنے والے افراد دنیا کے کئی ممالک سے آن لائن خریداری یا پھر کہیں بھی پیسوں کی منتقلی کر سکیں گے ، صارفین کو اضافی معلومات بھی فراہم نہیں کرنا پڑے گی، اس ڈیجیٹل کرنسی کو ابتدائی طور پر 2020 تک چند ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ، مزید برآں فیس بک نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی ویڈیو کو ترمیم شدہ قرار دینے کے باوجود سوشل میڈیا سے ہٹانے سے انکار کر دیا، ماہرین نے کہا نینسی پلوسی کی متعدد ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ، ویڈیو میں نینسی پلوسی کی ویڈیو کو آہستہ کر کے انہیں بیمار یا نشہ میں ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں عہدے کے لیے نااہل ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، فیس بک کا کہنا تھا یہ ہماری پالیسی میں نہیں ہے کہ شیئر کی گئی ویڈیو درست ہو۔