اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مو لانا فضل الرحمنٰ نے کہاہے کہ نیب کا ادارہ ایک آمر کے ذہن کی تخلیق ہے ، اس ادارے کو ختم ہونا چاہئے ،نیب سیاستدانوں کے خلاف احتساب کے نہیں، انتقام کے رویوں کے ساتھ فعال رہتا ہے ۔ فضل الرحمنٰ نے نیب سے متعلق اہم ترین ویڈیو بیان میں کہاکہ جس ملک میں متوازی عدالتی نظام ہو گا ،وہاں انصاف کا حصول مشکل ہو گا ۔ملک میں پہلے سے تفتیشی ادارے یا احتسابی نظام موجود ہے ، نیب کے طرز عمل سے سیاسی عمل اور معیشت کو نقصان پہنچا ، نیب کے احتساب سے ملکی سیاست کے ساتھ معیشت بھی ڈوب جائے گی۔انہوں نے کہاکہ نیب بالکل ناکام ہو چکا ،کے پی کے میں بھی مستقل احتساب کمیشن قائم کیا گیا تھا، حکومت کے اپنے لوگ شکنجے میں آئے تو اختیارات کم کر دئیے گئے پھر چیئرمین نے استعفی دیدیا اور پی ٹی آئی حکومت احتساب کا ادارہ ہی ختم کردیا ۔