پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،27 مئی کو ہونے والا اجلاس اب آج اتوار کو ہوگا ۔صوبائی محکمہ انتظامی امورکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کے پی کابینہ کا اجلاس اتوار چھبیس مئی کو ہوگا ،اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ محمود خان کریں گے ،اجلاس ساڑھے گیارہ بجے کیبنٹ روم میں ہوگا ،اجلاس کے لیے 4 نکاتی ایجنڈہ مرتب کیا گیا ہے ،بلین ٹری منصوبہ،ہیلی کاپٹر،آپریشن کا نظام آوٹ سورس کرنے سمیت نئے مالی سال کے بجٹ تخمینہ جات اور اخراجات پرغور ہوگا ۔