اسلام آباد، گوادر(خصوصی نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا۔گزشتہ روز ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی بلوچستان ایم 8سیکشن کی تعمیر سے خطے میں معاشی انقلاب آئیگا،یہ وہ منصوبہ ہے جس کے عوام دبائیوں سے منتظر تھے ۔ ایم 8 شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہوجائیگی اور اس سے علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی اور استحکام آئیگا۔ منصوبوں سے علاقے میں پایاجانیوالا احساس محرومی ختم ہوگا۔ علاقے کے عوام کووہ سب دیا جارہا ہے جس کے وہ دہائیوں سے منتظر تھے ۔ سی پیک کی منصوبوں پر کام دن رات جاری ہے ۔