خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) محرم الحرام میں صفائی، سکیورٹی کے انتظام کے لئے اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد عمران عصمت نے چیئرمین علی اکبر ڈوگر، وائس چیئرمین میاں عمران صابر ڈوگر اور ڈی ایس پی سرکل صفدر آباد محمد وسیم ڈار کے ہمراہ جلوس کے تمام راستوں کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔ نو اور دس محرم کو تمام سنیٹری ورکر جلوس کے ساتھ ساتھ رہیں گے ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ، ریسکیو 1122اور ایمبولینس بھی سارا دن جلوس کے ساتھ ساتھ رہے گی۔ داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ، خار دارتاریں نصب کی جائیں گی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے سارے جلوس کی نگرانی بھی سکیورٹی پلان کا حصہ ہے ۔