اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں مہنگائی کی لہر برقرار،گزشتہ ایک ہفتے میں 22 اشیا ء ضروریہ مہنگی، 9 اشیا سستی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق سب سے زیادہ کپڑا 13 فیصد مہنگا،، ٹماٹر 28 فیصد سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگی ہونے والی دیگر اشیا میں چکن، گوشت، دالیں، گھی اور چاول مہنگی ہونے والی اشیا ء میں شامل ہیں ۔گزشتہ ہفتے میں چینی، آلو، مرچ، گھی، بلب، گڑ، چائے اور خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 28 فیصد اور پیاز 10 فیصد سستے ہوئے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق انڈے ، دال ماش، دال چنا، ایل پی جی سلینڈر اور گندم اور آٹا بھی سستے ہوئے ۔