اسلام آباد (آن لائن) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے 9 ماہ بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور عوام سے شرمندہ ہوں ڈیلیور نہیں کر سکا، مجھے اسلام آباد کا ماحول راس نہیں آیا جبکہ بیوروکریسی نے بھی کام نہیں کرنے دیا۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ سمیت کسی کے ساتھ تعلقات خراب نہیں تھے فیملی کا اصرار ہے کہ کوئی سیاسی عہدہ نہ لوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صرف 3 مارکیٹیں پورے لاہور سے زیادہ ٹیکس دیتی ہیں۔جدید ٹیکنالوجی اور آٹومیشن کے استعمال سے اب بھی سالانہ8 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا ہو سکتا ہے ۔