اسلام آباد ((سپیشل رپورٹر،این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت دورہ سعودی عرب اور امریکہ سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، اس سے قبل وزیر اعظم نے 12 ستمبر کو بلایا گیا کابینہ اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کے باعث ملتوی کردیا تھا ۔