لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کے پنڈی یا لاہور میں انعقاد بارے حتمی فیصلہ کے لئے غور جاری ہے ۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک سیریز شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں ہی کھیلی جائے گی۔ تاہم بورڈ پالیسی کے مطابق متبادل انتظامات بھی کر رہا ہے ۔وائٹ بال سیریز وینیو بارے حتمی فیصلہ سکیورٹی اداروں کی مشاورت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پنڈی میں کسی سیاسی ہلچل کی وجہ سے سیریز نہ ہونے پر اولین ترجیح لاہور ہو گا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بھی لاہور میں ہے جبکہ آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم بھی لاہور ہی پہنچے گی اوروائٹ بال سیریز وینیو بارے حتمی فیصلہ تیسرے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل کر لیا جائے گا۔