کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن (پی ایس اے اے ) کے چیئرمین طارق حلیم نے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، انڈسٹری، پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کو تجویز پیش کی ہے کہ کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے ، آمدنی میں اضافے اور کاروباری ماحول میں مثبت اثرات مرتب کرنے کے لئے پاکستان کی تمام ممالک سے برآمدات کو سی اینڈ ایف بیسس پر فروخت کرنے اور ایف اوبی کی بنیاد پر خریدنے میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ پی ایس اے کے چیئرمین نے مشیر تجارت، ٹیکسٹائل، انڈسٹری، پیداوار اور سرمایہ کاری کو لکھے گئے ایک خط میں تجویز دیہے کہ پاکستانی درآمد کنندگان بیرون ممالک سے اپنا سامان ایف او سی بنیاد پر درآمدکریں اس سے کاروباری لاگت کم ہوگی اور امپورٹردرآمدی سامان کا کرایہ خود ادا کریں گے ۔طارق حلیم نے ایک او رتجویز پیش کی کہ پاکستان سے جو سامان برآمدکیا جائے وہ سی اینڈ ایف بنیاد پر برآمد کیا جائے ایسی صورت میں بیرون ممالک کے امپورٹرز اسکا کرایہ خود ادا کریں گے۔