اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سٹیٹ آئل کے بعدازٹیکس منافع میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پی ایس او کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا ستمبر کے عرصہ میں پاکستان سٹیٹ آئل کو 3.5 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہے ۔گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سٹیٹ آئل کو 4.2 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 8.94 روپے رہی ۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پی ایس اوکی فی حصص آمدنی 10.69 روپے رہی تھی۔