اسلام آباد(خبرنگار) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس کل 23ستمبرکو سپریم کورٹ میں ہوگا،اجلاس میں صوبوں، وفاق،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے آئی جیز اور سابق آئی جیز شرکت کرینگے ۔اجلاس میں پولیس ریفارمز سے متعلق ابتک کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا، صوبوں کے پولیس سربراہان جنوری سے ابتک کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے کہ اس دوران سائلین کی جانب سے کتنی شکایات کا اندارج ہوا، پولیس افسران کے پاس اپنے پیٹی بھائیوں کیخلاف کتنی شکایات آئیں، انکی نوعیت کیا تھی، آنیوالی شکایات پر انہیں کیا سزائیں دی گئیں، دی جانیوالی سزاؤں کی نوعیت کیا تھیں ، ابتک کتنی شکایات کا ازالہ کیااور تاحال کتنی زیر التوا ہیں۔