لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے آئی سی سی اکیڈمی کے ہیڈ کیوریٹر ٹوبی لمسڈن کی خدمات حاصل کر لیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچز کی اپ گریڈیشن کے پلان کے لئے ٹوبی لمسڈن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ٹوبی لمسڈن قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ ٹوبی لمسڈن مقامی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ مل کر پچ کی تیاری کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ آئی سی سی اکیڈمی کے ہیڈ کیوریٹر سکوائر اور پریکٹس پچز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ٹوبی لمسڈن مقامی گرؤنڈ سٹاف کو مختلف نوعیت کی پچز کی تیاری کے حوالے سے ٹپس دے رہے ہیں۔