اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے بعد از ٹیکس منافع میں 16 فیصد کمی ہوئی ہے ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019ء کے دوران پی ایس او کا بعد از ٹیکس منافع 3528 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ء کے لئے پاکستان سٹیٹ آئل کو 4181 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پی ایس او کے بعد از ٹیکس منافع میں 653 ملین روپے یعنی 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔