اسلام آباد(آئی این پی)چینی سفارت خانے میں 140پاکستانی طلباء کو سکالر شپ دینے کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میںچین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان زائو نے پاکستانی طلباء کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا کہ ’’علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے ‘‘۔