فیصل آباد، کرمانوالہ، لودھراں،شورکوٹ، سبی، ڈیرہ ، پشین(سٹی رپورٹر، نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگاران، نمائندہ 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیصل آباد، شیخوپورہ، لودھراں، ہرنائی، سبی، ڈیرہ اسماعیل خا ن اور تتہ پانی سمیت ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جس میں بھارتی فوج کیخلاف نعرے لگائے اور پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، بھارتیو کشمیرسے نکل جائو،کشمیریوں کو آزادی دو اوردیگر نعرے درج تھے ۔