مکرمی ! حکام کی بے حسی اور غفلت کے باعث کلفٹن بلاک 4 کا سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ ایسوسی ایشن نے سالوں سے اپنی مدد آپ کی بنیاد پر اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ ہمیشہ ایک قلیل مدتی حل رہا ہے ۔اب صورتحال یہ ہے کہ نالیوں کو بھاری مشینری اور آلات سے صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ علاقے میں بدبودار پانی کھڑا رہتا ہے جس سے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش ہوتی ہے اور پانی کے مسلسل بہائو سے سڑکوں کو مرمت کرنا بھی ممکن نہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ خط حکام کو ہمارے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بیدار کرنے میں مدد کریگا۔ (کلفٹن بلاک 4 ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن)