اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ،صباح نیوز) سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمن نے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے ۔انھوں نے کہا پاکستانی فوج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، بھارتی فوج ہمیشہ معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے جو افسوس ناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ دریں اثنا جے یو آئی (ف )کی مجلس شوری کا اہم اجلاس 25 اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا