لاہور؍ اسلام آباد؍سیالکوٹ(جنرل رپورٹر؍ خبر نگار خصوصی؍ ڈسٹرکٹ رپورٹر)کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6139 ہوگئی جبکہ 753 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 2لاکھ 86 ہزار 673 تک پہنچ گئی، 2لاکھ 64 ہزار، 60 مریض صحت یاب ہوچکے ، 783 کی حالت تشویش ناک ہے ، 144 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔پنجاب میں گزشتہ روز 2 اموات ہوئیں جبکہ 150 نئے مریض سامنے آئے ۔علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں ایک مریض چل بسا۔نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا کے 3 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔دنیابھر میں مریضوں کی تعداد 2کروڑ 9لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 7.51 لاکھ تک پہنچ گئی ہیں۔کورونا وبا شروع ہونے کے سات ماہ بعد بھوٹان نے پہلی بار ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، ملک میں اب تک صرف 113مریض سامنے آئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم مودی کیساتھ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شریک پنڈت گوپال داس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تقریب میں مودی نے گوپال داس کا ہاتھ بھی تھاما تھا۔ کورونا