لاہور(کامرس رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پیداواری مقابلہ برائے کپاس2018-19کے تحت کاشتکاروں کیلئے کروڑوں روپے زرعی مشینری کے انعامات دئیے جا رہے ہیں اس ضمن میں کپاس کے پیداواری مقابلہ جات ضلعی اور صوبائی سطح پر منعقد کئے جائیں گے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سکیم کے مطابق بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یارخان، لودھراں، خانیوال،وہاڑی،ملتان،مظفرگڑھ،راجن پور، ڈیرہ غازی خان،ساہیوال،میانوالی،لیہ،بھکراور جھنگ کے کاشتکار اس کیلئے درخواست جمع کروا سکیں گے ۔اس سکیم میں حصہ لینے کیلئے 3 یا3ایکڑ سے زائدقابل کاشت اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکار،مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمینداران کے علاوہ مزارعین/ ٹھیکیداران دستاویزات کی تحصیل کمیٹی سے تصدیق کروانے کے بعد درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔۔درخواست فارم31 جولائی2018 تک متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) یا زراعت آفیسر(توسیع) کے دفاتر میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔