وہاڑی( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق ایم این اے بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکال کرکوئی احسان نہیں کیاگیاوہ تین دفعہ کے وزیراعظم ہیں اورعالمی قوانین کے مطابق سہولیات حاصل کرناان کاحق ہے ۔ موجودہ حکومت کی موجودگی میں ملکی ترقی ایک خواب کی مانندلگتاہے وہ گذشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکررہی تھیں۔ان کاکہناتھاکہ بین الاقوامی قوانین کی مطابق اپنی مرضی کے ڈاکٹرزاورہسپتال سے علاج کراناہرمریض کابنیادی حق ہے میاں نوازشریف ملک وقوم کااثاثہ ہیں ان کواس حق سے کیسے محروم رکھاجاسکتاہے وزیراعظم عمران خان کی ساری توجہ میاں نوازشریف اوران کے خاندان سے انتقام لینے پرمرکوزہے میاں نوازشریف ہی اس ملک کی ترقی کی ضمانت ہیں۔