کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 39کروڑ93لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر16ارب98کروڑ82لاکھ ڈالر رہ گئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق 3اپریل کو ختم ہونے و الے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 17ارب38کروڑ75لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 16ارب98کروڑ82لاکھ ڈالر رہ گئے جس میں مرکزی بینک کے ذخائر 46کروڑ31لاکھ ڈالر کی کمی سے 10ارب72کروڑ25لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب38کروڑڈالر کے اضافے سے 6ارب20کروڑ19لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6ارب26کروڑ57لاکھ ڈالر ہوگئے ۔