کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکا اضافہ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی بھی تولہ سونا150روپے مہنگا ہوگیا ۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1459ڈالرسے بڑھ کر1465ڈالرہوگئی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں128روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86550روپے سے بڑھ کر 86700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 74203 روپے سے بڑھ کر74331روپے ہوگئی۔