اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مالی سال 2018-19ء کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں 3.84 فیصد جبکہ فروخت 1.83فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 ء کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا، سوز کی ، ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار 98 ہزار 848یونٹس رہی جو مالی سال 2018-19ء کے دوران ایک لاکھ 2ہزار 645یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ء کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں 3ہزار 797یونٹس یعنی 3.84 فیصد کا اضافہ ہوا۔