لاہور(خبرنگار خصوصی )16فیصد مارک اپ پر انڈسٹری نہیں چل سکتی،انڈسٹری اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے ،اتنے زیادہ مارک اپ کی وجہ سے نئی انڈسٹری نہیں لگے گی اور نہ ہی روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہو گے ،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ہماری مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو جائے ں گی،نئے صنعتیں لگانے سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو اپڈیٹ کیا جائے تاکہ نئی صنعتیں لگانا آسان ہو ۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے صدر میاں انجم نثارنے کاروباری برادری کے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پسماندہ علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لئے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کرے گا۔پاکستانی مصنوعات کی بیرونی مارکیٹ تک رسائی ممکن بنانے کے لئے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے خصوصی آواز اٹھائی جائے گی۔ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائے گئے ۔تمام وفود نے اپنی اپنی انڈسٹری کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی میا ں انجم نثار نے تمام وفود کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ ان کے مسائل کو متعلقہ فورم تک پہنچایا جائے گا اور ان کے حل کے لے ے ہر ممکن کو شش کی جائے گی۔اس موقع پرنائب صدرو ریجنل چیئرپرسن روحی رضوان نے کہاکہ فیڈریشن میں ریسر چ اور ڈویلپمنٹ سے متعلق سر گر میو ں کو بڑھانے کے لے ے اقدامات کئے جائے گئے ۔