کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 35پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید35پیسے کے اضافے سے 158.35روپے سے بڑھ کر158.70روپے او رقیمت فروخت 158.45روپے سے بڑھ کر158.95روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158 روپے ہوگئی اورقیمت فروخت158.50روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 168روپے سے بڑھ کر168.50روپے اورقیمت فروخت 171 روپے سے بڑھ کر172.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 184روپے سے گھٹ کر183روپے ہوگئی اور قیمت فروخت188روپے برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 38روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت39روپے سے بڑھ کر40روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت42روپے سے بڑھ کر42.50روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی ۔