اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر)ہولوسی آکار نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی،دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑارہے گا، پاکستان اور ترکی کے درمیان منفرد رشتہ استوار ہے ۔ ترک وزیر دفاع نے پاکستان کی خطے میں جنگ کو ٹالنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ترکی کا ساتھ دینے پر پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ترکی بھی ہمیشہ ہر سطح پر پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔