اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)1971کی جنگ کے ہیرو لیفٹننٹ کرنل محمد سلیمان لاہور میںوفات پاگئے ۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کا تعلق سپیشل سروسز گروپ (کمانڈو) سے تھا، انہوں نے نامساعد حالت میں جنگ کے دوران اپنے زخمی ساتھی میجر پی ڈی خان کو دشمن کے نرغے سے بحفاظت نکالا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شاندار بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کو عالی شان کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔