Common frontend top

جاوید صدیق


انتخابات اور اُمیدیں


جمہوری ملکوں میں انتخابات اقتدار کی پر امن منتقلی اور ملک اور قوم کی بہتری کیلئے کرائے جاتے ہیں۔ ہمار ے ملک میں انتخابات ملک کو بہتری کی راہ پر ڈالنے کی بجائے لوگوں کو مزید پریشانیوں میں دو چار کرتے رہے ہیں۔ 1947 سے 1958تک نہ تو یہاں انتخابات ہوئے اور نہ ہی آئین بن سکا۔ ایوب خان نے اکتوبر 1958میں مارشل لاء لگا کر ملک میں صدارتی نظام کا تجربہ کیا اور 1962ء میں ملک کو آئین دیا۔ اس آئین کی بنیاد، بنیادی جمہوریت پر رکھی گئی ۔ یہ ایک بالواسطہ جمہوریت تھی۔ جس میں مشرقی اور مغربی
جمعرات 14 دسمبر 2023ء مزید پڑھیے

ہنری کسنجر اور پاکستان

بدھ 06 دسمبر 2023ء
جاوید صدیق
آئی ایس آئی کے ایک سینئر آفیسر بریگیڈئیر (ر) سید ارشاد ترمذی ستارہ امتیاز (ملٹری) نے ستر اور اسی کی دہائی کے بارے میں ایک کتاب ’’پروفائل آف انٹیلی جنس Profiles of Intelligence لکھی تھی ۔ برگیڈئیر ترمذی نے یہ کتاب پندرہ جولائی 1995 ء کو مجھے بھیجی ۔ اس وقت میں نوائے وقت اسلام آباد میں چیف رپورٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا تھا۔ کتاب کے کچھ اقتاسبات راقم نے نوائے وقت میںرپورٹ کی شکل میں 1995 ء میں شائع کیے تھے۔ بریگیڈئیر ترمذی نے ستر کی دہائی میں پاکستان کو سلامتی کے حوالے سے درپیش چیلنجوں
مزید پڑھیے


ایوب خان اور یحییٰ خان

جمعه 24 نومبر 2023ء
جاوید صدیق
قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ گوہر ایوب خان فو ج میںکیپٹن عہدہ پر کام کرتے رہے جس کے سربراہ اُن کے والد جنرل ایوب خان تھے۔ وہ اپنے والد کے ساتھ فو ج کی طرف سے اے ڈی سی کے طورپر فرائض انجام دیتے رہے ۔ مرحوم پر الزام تھا کہ1964 کے صدارتی انتخاب میں جب محترمہ فاطمہ جناح ایوب خان کے مقابلے میں صدارتی اُمیدوار تھیں ۔ کراچی میں گوہر ایوب خان نے کراچی میں اپوزیشن کے جلوسوں پر مبینہ طورپر فائرنگ کرائی
مزید پڑھیے


کیا یہ ممکن ہے؟

جمعه 10 نومبر 2023ء
جاوید صدیق
سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے میںبھی کہا جا رہاہے کہ وہ ایک سمجھوتے یا ڈیل کے ذریعے واپس آئے ہیں۔ اس ڈیل کے بارے میں ان کے سیاسی حریف دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ پیپلز پارٹی کا دعویٰ یہ ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے نئے ’ لاڈلے ‘ ہیں۔ پنجاب اور وفاق میں قائم نگران حکومتیں مسلم لیگ (ن) کی اگلے انتخابات میں جیت کیلئے راہ ہموار کررہی ہیں ۔(ن) لیگ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ 8 فروری 2024 ء کوہونے والے انتخابات کے بارے میں سیاسی حلقے یقین سے کہہ رہے
مزید پڑھیے


ایک سو خاندان؟

جمعرات 02 نومبر 2023ء
جاوید صدیق
جب ذوالفقار علی بھٹو نے ایوب خان کابینہ سے مستعفی ہو کر ایوب مخالف سیاست شروع کی تو اُنہوںنے اپنا بیانیہ اس بنیاد پر بنایا کہ ایوب حکومت میں دولت چند ہاتھوں میں چلی گئی۔ چند خاندان انتہائی امیر ہوگئے ہیں جبکہ مشرقی اور مغربی پاکستان کے عوام کی اکثریت غریب سے غریب تر ہوگئی ہے۔ بھٹو صاحب نے یہ الزام لگایا کہ پاکستان کے بائیس خاندان پاکستان کی ساری دولت پر قابض ہوگئے ہیں۔ ایوب حکومت کی معاشی پالیسیوں سے دولت چند خاندانوں نے ہتھیالی ہے۔ بھٹو صاحب نے 30 نومبر1967 ء میں لاہور میں پیپلز پارٹی کے
مزید پڑھیے



زیتون کی شاخ اور پستول

اتوار 22 اکتوبر 2023ء
جاوید صدیق
فلسطین کی تحریک آزای کے بانی و ہیرو یاسر عرفات نے 1974 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دائیں ہاتھ میںزیتون کی شاخ لہرا کر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کرنے کی پیشکش کی تھی ۔یہ ایک تاریخی موقع تھا۔ یاسر عرفات نے جو اکثر اپنی مخصوص وردی میں ہمیشہ پستول بھی لٹکائے رکھتے تھے یہ بھی کہا تھا کہ میرے ایک ہاتھ میں زیتون کی شاخ ہے اور دوسرے ہاتھ میں پستول ہے اگر مذاکرات کی پیشک مسترد کردی گئی تو پھر ہم جہاد کیلئے تیار ہیں۔ اس سے قبل فلسطینی مجاہدہ لیلیٰ خالد ایک
مزید پڑھیے


سودے بازی سے بنی حکومتیں

پیر 02 اکتوبر 2023ء
جاوید صدیق
ملک کا میڈیا اور سیاسی حلقے چیخ رہے ہیں کہ پاکستان میں سودے بازی اور سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے حکومتیں بنانے کا سلسلہ اب ترک کیا جانا چاہیے۔ سودے بازی سے بنائی گئی حکومتیںنہ تو مسائل حل کر سکتی ہیں اور نہ آزادی سے فیصلہ کر سکتی ہیں۔حالیہ سیاسی تاریخ پر نظر ڈالیں تو جنرل ضیاء الحق نے 1985میں غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کے بعد بھی مارشل لا اٹھانے کے لئے شرائط عائد کر دی تھیں ۔ اپنی ہی بنائی ہوئی اسمبلی پر دباؤ ڈال کر آرٹیکل 58 (2) بی آئین میں شامل کرایا گیا جس سے پارلیمانی
مزید پڑھیے


’’گڈ لک ٹو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ‘‘

بدھ 20  ستمبر 2023ء
جاوید صدیق
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انتیسیوں چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ ان کے پیش رو جسٹس عمر عطاء بندیال اپنی مدت پوری کرنے کے بعد رخصت ہوگئے ۔ جسٹس عمر عطابندیال کا دور سپریم کورٹ کے لیے ایک بھاری دور تھا۔اس دور کے سیاسی تنازعات اور کشمکش نے سپریم کورٹ کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا ۔ سیاسی مقدمات جب عدالتوں میں جاتے ہیں تو عدالتوں کے لیے ایک بڑی آزمائش ہوتی ہے ۔پاکستان کی تاریخ یہ ہے کہ جب سیاسی فریق کے حق میں فیصلہ آجاتا ہے تو وہ اسے انصاف کی فتح قرار دیتا
مزید پڑھیے


بڑے چوروں کو پکڑو !

بدھ 13  ستمبر 2023ء
جاوید صدیق
پاکستان میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اتنی کوششیں ہوچکی ہیں کہ لوگوں کو یاد ہی نہیں کتنی مرتبہ یہ اعلان ہوچکا ہے کہ بدعنوان عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ایوب خان نے جب 27 اکتوبر 1958ء کو مارشل لاء لگایا تو فوری طور پر بدعنون سیاستدانوں اور سرکاری افسروں کے احتساب کا اعلان کیا گیا ۔ سیاستدانوں کے لئے’ ایبڈو ‘ کے نام سے قانون بنایا گیا اور انہیں جیل میں ڈال کر ان کے سیاست میںحصہ لینے پر پابندی لگادی گئی ،ساتھ ہی کرپٹ عناصر ،سرکاری افسران کے خلاف
مزید پڑھیے


’’پیچ و تاب زندگی‘‘

منگل 29  اگست 2023ء
جاوید صدیق
بریگیڈیئر صولت رضا کی دو کتابیں ’’کاکولیات ‘‘ اور ’’غیر فوجی کالم‘‘ تو میں نے کافی عرصے پہلے پڑھ لی تھیں ۔ اب تو ان کی تیسری کتاب ’’پیچ و تاب زندگی ‘‘ جوکہ ان کی خود نوشت ہے چند روز پہلے ملی ہے ۔بریگیڈیئر صاحب نے مہربانی کی اور خاکسار کو یاد رکھا اور کتاب گھر کے ایڈریس پر بھیج دی ۔ بریگیڈیئرصولت رضا کو آئی ایس پی آر کی ’’دائی ‘‘ کہنا غلط نہ ہوگا ۔ وہ اس ادارے کی اندر کی باتیں خوب جانتے ہیں ۔ فوج کے تعلقات کا رکے اس ادارے کا ایک دور
مزید پڑھیے








اہم خبریں