Common frontend top

آغرندیم سحر


’’لوحِ ادراک‘‘ سے ایک نظم


’’لوحِ ادراک‘‘میرا پہلا شعری مجموعہ ہے جو2013 میں منظرِ عام پر آیا‘یہ مجموعہ اس لیے بھی میرے دل کے قریب ہے کہ اس میں شامل غزلیں اور نظمیںکالج دور کی ہیں‘بلکہ کچھ نظمیں تو کالج سے بھی پہلے کی ہیں۔اس مجموعے میں شامل غزلوں کا مجموعی مزاج رومانوی ہے‘ایک نوآموز شاعر کے ذاتی تجربات و مشاہدات‘جن میں محبت بھی ہے اور محبت سے بنے رشتوں سے توقعات بھی۔مگر اس مجموعے کی نظمیں بہت مختلف ہے‘یوں سمجھیں کہ نظموں کا مزاج غزلوں سے بالکل الٹ‘میں اب بھی ان نظموں کو پڑھتا ہوں‘لطف لیتا ہوں اور بعض نظموں کی قرات کرتے ہوئے
پیر 06 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

جاوید اختر ‘بمبئی حملہ اور کلبھوشن یادیو

پیر 27 فروری 2023ء
آغرندیم سحر
جاوید اختر بھارتی شاعر اور نغمہ نگار ہیں‘ انھوں نے فلموں کے کئی لازوال گیت لکھے اور سرحد پار بھی شہرت پائی۔گزشتہ ہفتے لاہور میں فیض احمد فیضؔ کے نام پر سجائے جانے والے ایک میلے میں جاوید اختر کوبھی مدعو کیا گیا‘اس دعوت کا مقصد دونوں ممالک کی سیاسی قوتوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ قلم کار اور فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں‘یہ انارکی اور انتشار کے ماحول کو بھائی چارے کی خوشبو سے معطر کرتے ہیں اور حقیقی معنوں میں یہی لوگ کسی بھی ملک اور ریاست کی شناخت ہوتے ہیں۔ جاوید اختر جو اپنے متنازعہ
مزید پڑھیے


جیل بھرو تحریک اور پی ڈی ایم کا اتحاد

جمعرات 23 فروری 2023ء
آغرندیم سحر
موجودہ سیاسی گہما گہمی سے لگ رہا ہے کہ حالات تبدیل ہونے جا رہے ہیں‘ایک طرف تحریک انصاف کے ممبران کی واپس پارلیمنٹ میںانٹری اور دوسری طرف چودھری پرویز الٰہی کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت یقینا کسی قیامت کا پیش خیمہ ہے۔اگر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ میں پہنچ جاتے ہیں اور شاہ محمودہ قریشی اپوزیشن لیڈر بھی بن جاتے ہیں تو تحریک انصاف کا پلڑا یقینا بھاری ہو جائے گا‘پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کو فیصلہ سازی میں دقت بھی ہوگی اور انھیں کڑے حالات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پی ڈی
مزید پڑھیے


دو بڑے فیسٹیولز اور ادبی فضا!

پیر 20 فروری 2023ء
آغرندیم سحر
گزشتہ دو ہفتے لاہور میں بھرپور ادبی گہما گہمی رہی‘دو بڑے فیسٹیولز نے لاہور اور پاکستان کی ادبی فضا کو سازگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ان ادبی میلوں کو جہاں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے‘وہاں ایک طبقہ ایسابھی ہے جس نے ان ادبی میلوں اور مشاعروںکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور تنقید کی وجہ کچھ نئی نہیں۔ اس طرح کی ادبی تقریبات کا مقصد سماج میں سنجیدہ قاری پیدا کرنا ہوتاہے ۔ایک لحاظ سے ناقدین کی یہ رائے جائز ہے کہ ایک عرصے سے سرکاری کانفرنسیں اور میلے صرف تعلقات بنانے کا کام کر
مزید پڑھیے


سائبان کا تازہ شمارہ

جمعرات 16 فروری 2023ء
آغرندیم سحر
محترم حسین مجروح کی طرف سے ارسال کردہ سہ ماہی ’’سائبان‘‘کا تازہ شمارہ موصول ہواتو ایک ہی نشست میں آدھے سے زیادہ پڑھ ڈالا،سرورق سے لے کر طباعت تک اور پھر موضوعات کا تنوع اس قدر جاندار اور توجہ طلب ہے کہ مدیر کو داد دیے بغیر نہیں رہ سکا۔مجروح صاحب کی یہ بنیادی خوبی ہے کہ وہ جس کام کا بیڑا اٹھا لیتے ہیں‘اس میں کتنے ہی مسائل کیوں نہ ہوں‘اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیتے ہیں۔سائبان سے قبل ’’ادبِ لطیف‘‘کی اشاعت اور سرکولیشن کو بڑھانے میں بھی مجروح صاحب نے جیسے دن رات کام کیا‘قابلِ توجہ
مزید پڑھیے



اپنے امجد صاحب!

اتوار 12 فروری 2023ء
آغرندیم سحر
اردو دنیا کے ہر دل عزیز شاعر اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے‘وہ جتنے عظیم تخلیق کار تھے‘اس سے کہیں بڑے انسان بھی تھے‘انتہائی تہذیب یافتہ اور شائستہ انسان‘جن سے مل کر زندگی سے عشق ہونے لگتا۔امجد صاحب کی ناگہانی موت نے پوری ادبی دنیا کو اداس کر دیا‘گزشتہ دو روز سے ان کے فن اور شخصیت پر مسلسل لکھا جا رہا ہے‘ادبی تقریبات اور تعزیتی ریفرینس بھی شروع ہو گئے‘ان کی شاہکار نظموں اور ڈراموں پر تبصرے ہو رہے ہیں‘امجد صاحب کے تخلیقی جہان کو مسلسل ڈسکس کیا جا رہا ہے ‘
مزید پڑھیے


بشریٰ رحمن کی پہلی برسی

جمعرات 09 فروری 2023ء
آغرندیم سحر
بلبلِ پنجاب بشریٰ رحمن کو رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا‘ آپ 7 فروری 2022ء کو 77برس کی عمر میں کورونا کے باعث انتقال فرما گئیں تھیں۔خواتین ناول نگاروں میں بشریٰ رحمن کا الگ مقام و مرتبہ تھا اور اس کی وجہ ان کے ناولز اور افسانے ہیں جو دیگر سینکڑوں’’ ڈائجسٹ مارکہ‘‘ خواتین ناول نگاروں سے انھیں جدا اور بلند کرتے ہیں۔ہمارے ہاں خواتین قلم کاروں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ کوئی بھی خاتون ناول نگار(بالخصوص ڈائجسٹ رائٹرز) بشریٰ رحمن کے قد اور مرتبے تک نہیں پہنچ سکی، کیوں کہ ہماری
مزید پڑھیے


والدین کے نام

پیر 06 فروری 2023ء
آغرندیم سحر
یہ آج سے آٹھ سال پہلے کی بات ہے‘میں لاہور ایک مشہور نجی تعلیمی ادارے میں اردو پڑھاتا تھا،ایک روز مجھے ایک پرانے کولیگ کا فون آیا ہے کہ لاہور کے ایک مشہور فزیشن کے بیٹے کو اردو کی ہوم ٹیویشن پڑھانی ہے ۔ میں نے اپنے اس کولیگ سے مروت میں حامی تو بھر لیں مگر دل انکار پر بضد رہا۔میں نے سوچا کہ جب مجھے کال آئے گی تو میں انکار کرنے کی بجائے فیس اس قدر زیادہ بتائوں گا کہ وہ خود ہی انکار کر دیں۔ اگلے روز مجھے اس مشہور ڈاکٹر کا فون آ گیا‘اپنا تعارف
مزید پڑھیے


الخدمت کا ساتھ دیں

جمعرات 02 فروری 2023ء
آغرندیم سحر
جون 2020 ء میں شروع ہونے والی مون سون کی بارشوں نے ملک کا ایک تہائی حصہ شدید متاثر ہوا‘اکتوبر میں این ڈی ایم اے ایک رپورٹ جاری کی جس میں اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے اعداد و شمار جاری کیے جو ہوش ربا بھی تھے اور تکلیف دہ بھی۔دو سے تین ماہ کے دوران اس سیلابی آفت سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے‘حکومتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیلاب سے دس بلین امریکی ڈالر(2206 ٹریلین ڈالر)کا نقصان ہوا جس کا ازالہ کم و بیش اگلے دس سال تک ناممکن ہے۔سیلاب کے تین ماہ ہم پر کتنے
مزید پڑھیے


شکریہ کس کا ادا کرنا ہے؟

اتوار 29 جنوری 2023ء
آغرندیم سحر
اس وقت جب کالم لکھ رہا ہوں ڈالر انٹر بینک میں 268.5اور اوپن مارکیٹ میں 280تک پہنچ چکا ہے‘سونے کی قیمت دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور پیٹرول بھی اڑھائی سو روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے، گیس تین سو روپے کلو ہو چکی اور گاڑیوں کی قیمت میںایک ہفتے میں دو دفعہ اضافہ ہوا یعنی فی گاڑی پانچ سے چھے لاکھ روپے تک مہنگی ہوچکی۔اشیائے خورد ونوش میں اضافہ بھی ہوش ربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے‘دالیں ‘سبزیاں اور فروٹ کے ریٹس چکن اور بیف سے بھی زیادہ ہو گئے‘ادویات کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھونے لگیں‘لوگ پونسٹان
مزید پڑھیے








اہم خبریں