Common frontend top

آغرندیم سحر


خدارا!ملک پر رحم کریں


پاکستان سیاسی طور پر انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستان کی پچھتر سالہ تاریخ میں سیاست دانوں اور صحافیوں پراتنا کڑا وقت نہیں آیا‘جتنا آج ہے۔ایک طرف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں اور کارکنوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری طرف صحافیوں کی زبان بندی کے لیے قتل‘جیلیں اور مقدمے۔ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی سیاسی ورکر کی ویڈیو لیک ہو جاتی ہے۔وزیر اعظم ہائوس تک کی کالز اور انتہائی حساس میٹنگز لیک ہو گئیں‘پہلے شہاز گل‘اعظم سواتی اور اب پرویز رشید،یہ ملک کس طرف جا رہا ہے؟کبھی کبھی تو یوں
پیر 14 نومبر 2022ء مزید پڑھیے

کیا لاہور سیف سٹی ہے؟

جمعرات 10 نومبر 2022ء
آغرندیم سحر
یہ5نومبر رات ساڑھے آٹھ بجے کا واقعہ ہے‘جین مندر سے فرید کورٹ روڈ پر جاتے ہوئے موبائل سینچرز نے مجھ پر حملہ کیا اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے‘نزدیکی تھانے میں ایف آئی آر تو درج ہو گئی مگر آگے کیا ہوتا ہے‘پولیس خاموش ہے۔ یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ تھانے جا کر حیرانی ہوئی کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مختلف تھانوں میں دو درجن سے زائد ایف آئی آر درج کروائی گئیں‘کہیں گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی چھینی گئی توکہیں گھر میں گھس کر خواتین کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی گئی ‘ کہیں لڑائی
مزید پڑھیے


بچوں کے ادیبوں کو بھی عزت دیں

پیر 07 نومبر 2022ء
آغرندیم سحر
اکادمی ادبیات پاکستان کی تین روزہ عالمی ادبی کانفرنس میں شرکت کے لیے 30 اکتوبر کی دوپہر اسلام آباد پہنچا‘پہلا قیام اکادمی کے رائٹرز ہائوس میں تھا۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ سرکاری سرپرستی میں ’بچوں کے ادب‘ پر عالمی کانفرنس سجائی جا رہی تھی جس پر اکادمی داد کی مستحق ہے۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب 31 اکتوبر سہ پہر تین بجے تھی مگر مہمانوں کی آمد کا سلسلہ 30 اکتوبر سے ہی شروع ہو گیا۔پاکستان کے پانچوں صوبوں سمیت دنیا کے 13 ممالک سے بچوں کے ادیب اور نامور اسکالرز مدعو کیے گئے تھے‘ کانفرنس کے تینوں روز درجنوں اہم ادیبوں
مزید پڑھیے


بچوں کا ادب: ماضی،حال اور مستقبل

پیر 31 اکتوبر 2022ء
آغرندیم سحر
قوموں کی ترقی اور تنزّل میں عمرانی علوم کے مضمون ’نفسیات‘ کا بڑا دخل ہے۔ اِس مضمون کی افادیت اُس وقت مزید کھل کر سامنے آئی جب نفسیات کی پیچ در پیچ پرتوں کے حل نے مسائل کے اِدراک کا موقع فراہم کیا اور فرد کی شخصی صورت گری نے اپنے ہونے کے احساس کو مزید پختہ کیا۔نفسیات نے اِس خیال کو بھی عملی جامہ پہنایا کہ فرد کی نفسیاتی تربیت، اعلیٰ قدروں کو استحکام بخشتی ہے اور قوم و مملکت کے لیے نہایت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔مغرب نے مضمون نفسیات کو کُلّی طور پر سمجھنے کے بعد فرد کی
مزید پڑھیے


سراج الہدیٰ

جمعرات 27 اکتوبر 2022ء
آغرندیم سحر
یہ ۱۹۹۹ء اکتوبر کی بات ہے جب مجھے اس عظیم دانش گاہ کا حصہ بننے کا شرف حاصل ہونے جا رہا تھا۔پانچویں کا امتحان پاس کرنے کے بعد مجھے والدین کی خواہش کے مطابق دنیا کی سب سے عظیم کتاب’’قرآنِ مجید‘‘کو حفظ کرنے کے لیے داخل کروا دیا گیا۔میں اگرچہ اس وقت اس درس گاہ کی قدرومنزلت سے چنداں واقف نہ تھا مگر بطور طالب علم اس ادارے سے وابستگی نے مجھے جہاں اس ادارے کی تابناک تاریخ سے متعارف کروایا وہاں میری ذہنی و علمی نشونما میں بھی اس ادارے نے بنیادی کردار ادا کیا۔مجھے بولنا‘لکھنا اور سننا اسی
مزید پڑھیے



توشہ خانہ اور پی ڈی ایم

پیر 24 اکتوبر 2022ء
آغرندیم سحر
توشہ خانہ کیس میں ملک کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کو پلان کے مطابق نااہل کر دیا گیا‘ملک خانہ جنگی کی جانب دھکیل کر ملک دشمن قوتیں خوشیاں منا رہی ہیں۔ پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتیں جس ایجنڈے کے تحت ملک پر مسلط کی گئیں اور جو گیم چینجرز تھے‘پاکستانی عوام انھیں معاف کر بھی دے‘تاریخ انھیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ملک کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار وہ عناصر بھی ہیں جنھوں نے اپنے مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دی۔آج ہمیں یہ بتایا جا رہا ہے کہ عمران خان غدار ہے‘دہشت گرد ہے‘چور ہے اور
مزید پڑھیے


پاکستانی جامعات کی حالت ِزار

پیر 17 اکتوبر 2022ء
آغرندیم سحر
کالج کی تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد طلبہ کی ایک بڑی تعداد جامعات کا رخ کرتی ہے تاکہ وہ کسی ایک شعبے میں تخصص حاصل کر کے ملک و ملت کا نام روشن کر سکے۔طلبہ اپنی علمی تشنگی دور کرنے کے ساتھ سماجی انقلاب کے خواہش مند بھی ہوتے ہیں اور سچ کے متلاشی بھی‘وہ سوالات سوچتے بھی ہیں اور ان کے جوابات کے لیے کتب خانوں کا بھی رخ کرتے ہیں۔ جان ہینری نیومین نے اپنی کتاب’آئیڈیا آف اے یونیورسٹی‘میں لکھا تھا کہ ’’یونیورسٹی کا بنیادی مقصد کسی بھی فرد کی فکر کی اس طرح پرورش کرنا ہے
مزید پڑھیے


عشقِ رسول ﷺ کے تقاضے

منگل 11 اکتوبر 2022ء
آغرندیم سحر
مومن کا دل عشق ِ رسول ﷺمیں سرشار ہونا لازمی امر ہے اور یہ محبت تمام دنیاوی و مادی نسبتوں اور نعمتوں سے بڑھ کر ہے،نبی اکرمﷺ نے فرمایا تھا کہ ’’تم سے کوئی کمالِ ایمان کو اس وقت تک نہیںپہنچ سکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے والدین‘اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ عزیز نہ ہو جائوں‘‘۔یہ بات آیاتِ قرآنی و احادیث میں بار بار بتائی جا چکی کہ رسول اللہ ﷺ سے محبت کے بغیر ایمان کی تکمیل ممکن ہی نہیں‘آپ سے محبت بھی ایسی کہ دنیا ایک طرف اور عشق ِ رسول ﷺ ایک طرف
مزید پڑھیے


بیٹی

پیر 03 اکتوبر 2022ء
آغرندیم سحر
ایک ماہ قبل میانوالی میںعمران نامی درندے نے اپنی سات دن کی بیٹی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا‘ کیوں کہ وہ بیٹی کی بجائے بیٹے کی پیدائش کا خواہش مند تھا۔اس دل دہلا دینے والے واقعے کو آج ایک ماہ گزر چکا اور میں ابھی تک اس واقعے اور اس جیسے درجنوں واقعات کے مطالعے میں مصروف ہوں۔مثلاً اسی طرح کا واقعہ نومبر ۲۰۲۱ء میں نارووال میں پیش آیا تھا جہاں عمران نامی شخص نے اپنی بیوی عشرت بی بی کو اپنی ماں کے ساتھ مل کر قتل کر دیا تھا کیوں کہ چودہ سال سے شادی
مزید پڑھیے


بنجر آنکھوں کا نوحہ

پیر 26  ستمبر 2022ء
آغرندیم سحر
معاشرے کی عمارت اخلاقیات، برداشت، رواداری اور بھائی چارے کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ اعلیٰ قدریں رخصت ہو جائیں تو سماج تباہی کی جانب سفر شروع کر دیتا ہے۔ پاکستانی معاشرے کو بھی کچھ ایسی ہی صورت حال کا سامنا ہے،ایک طرف انتہا پسندی اور عدم برداشت اور دوسری طرف تعلیمی اداروں میں سی جی پی اے کی دوڑ میں شامل ہمارے ملک کا مستقبل یعنی نوجوانانِ ملت۔عدم برداشت اور تعصب کی کہانی ہماری تربیت گاہوں سے شروع ہوکر سماج میں قتل و غارت پر ختم ہوتی ہے۔تعلیمی ادارے جہاں معاشرے کے خدو خال سنوارنے میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں